راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،آتش بازوں کیخلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 19:06

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،آتش بازوں کیخلاف کاروائی،06ملزمان ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رتہ امرال پولیس نے یوسف سے 550گرام چرس ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے ارشد سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے فیروز سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے حماد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے یوسف سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ وارث خان پولیس نے نواز سے 10ہوائیاں ، 06انار برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :