بیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

پنجاب کارہائشی نوجوان جاں بحق،ملزمان کو تعاقب کے بعد لیویز فورس بیلہ نے گرفتارکرلیا

جمعہ 24 فروری 2017 18:53

بیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) بیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،پنجاب کارہائشی نوجوان جاں بحق،ملزمان کو تعاقب کے بعد لیویز فورس بیلہ نے گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزبلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مین بازارکھانٹا پل کے مقام پر شربت فروش آصف ولد امیر بخش اپنے ٹھیلے پر کھڑا شربت بنا رہاتھاکہ اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار دونقاب پوش افراد آئے اوراندھادھندفائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں شربت فروش آصف شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال بیلہ لایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا اور دم توڑ دیامقتول نوجوان کا تعلق راجن پور پنجاب سے بتایاجاتاہے واقع کی اطلاع ملتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ محمد انور کھتیران ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے بیلہ پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور بیلہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی تاہم لیویز فورس بیلہ نے دو ملزمان فلک شیر اور خادم حسین کو نمی چیک پوسٹ کے مقام پر گرفتارکرکے آلہ قتل اور موٹرسائیکل برآمدکرلی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ محمد انور کھیتران کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور مقتول راجن پور پنجاب میںجعفر لاشاری نامی شخص کے قتل کے کیس میں ضمانت پرتھا ۔

متعلقہ عنوان :