پنجگور میں موبائل نیٹ ورکس کے بعد انٹرنیٹ سسٹم بھی صارفین کے لیے درد سر بن گیا

صحافیوں کو خبروں کی بروقت ترسیل میں مشکلات کا سامنا ،پنجگور کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں کا نا قص انٹر نیٹ سسٹم پر شدید براہمی کا اظہار

جمعہ 24 فروری 2017 18:53

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) پنجگور میں موبائل نیٹ ورکس کے بعد انٹرنیٹ سسٹم بھی صارفین کے لیے درد سر بن گیا ہے ای وی او سسٹم گزشتہ پانچ روز سے غائب عام شہری اور میڈیا سے وابستہ لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے کوئی پرساں حال نہیں ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں موبائل سسٹم کے بعد انٹر نیٹ بھی لوگوں کے لیے سہولت کی بجائے درد سر بنا ہوا ہے اور گزشتہ پانج روز سے ای وی او کا نیٹ سروس غائب ہے جس سے عام صارفین کے ساتھ میڈیا سے وابستہ افراد شدید مشکلات کا شکار ہوچکے ییں اور صحافیوں کو خبروں کی بروقت ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے پنجگور کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے نا قص انٹر نیٹ سسٹم پر شدید براہمی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا یے کہ پنجگور میں مختلف کمپنیاں موبائل اور نیٹ کے نام پر لوٹ مار کررہی ہیں زمہ دار صارفین کے ساتھ روارکھی گئی سلوک اور زیادتیوں پر نوٹس لیں

متعلقہ عنوان :