ساہیوال ٹریفک حادثات ،طالب علم ،زمیندار سمیت دو افراد جاں بحق ، 9 شدید زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 18:37

ساہیوال ٹریفک حادثات ،طالب علم ،زمیندار سمیت دو افراد جاں بحق ، 9 شدید ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) ٹریفک کے حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر خواجہ عارف کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار نمبر 8928ایل ای او الٹ جانے سے کار میں سوار ایک زمیندار عطاء محمد جاں بحق اسکا بیٹا نوید ،بہو ذولیخا اور دو کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے۔

یہ خاندان بہاولنگر سے لاہور جا رہاتھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال یوسف والا روڈ پل برساتی نالہ پر ہوا یہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر 3124ایس ایل کے پھسل کر گرنے سے ایک طالب علم کفایت اللہ جاں بحق اور اسکا دوست محمد ادریس شدید زخمی ہوگیا۔ تیسرا حادثہ ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر چک 5-61ایل کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار رکشہ بلا نمبری الٹ جانے سے رکشہ میںسوار ایک عورت سرداراں60سالہ اسکا خاوند دلمیر70سالہ ، اسکا بھتیجا سرفراز 35اوربیٹی زرینہ 32سالہ شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تین افرادکی حالت نازک ہے۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔