صوبائی محکمہ تعلیم نے بنوں میں سیکورٹی خدشات کے بعد ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو الرٹ جاری کردیا

جمعہ 24 فروری 2017 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) صوبائی محکمہ تعلیم نے بنوں میں سیکورٹی خدشات کے بعد ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو الرٹ جاری کردیا،اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے محکمہ تعلیم بنوں کو ارسال کردہ مراسلے میں سیکورٹی خدشات کے باعث بنوں کے تعلیمی اداروں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے ،مراسلہ تمام مردانہ سرکاری اسکولوں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے،مراسلے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظراسکولوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈی ای او مردانہ بنوں نے تمام سکول سربراہوں کو سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :