محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے رنگ روڈ پر کامیاب کاروائی میں نعمت اللہ نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 فروری 2017 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے رنگ روڈ پر کامیاب کاروائی میں نعمت اللہ نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ،ملزم بارودی مواد منتقل کررہا تھا ۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کے مطابق خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کر تے ہوئے ملزم نعمت اللہ کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا ،ملزم دہشت گردی کی غرض سے بارودی مواد پشاور منتقل کررہا تھا ،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :