ونٹر پیکجز تقسیم کرنے کا مقصدسردی کے موسم میں مستحقین اور نادار افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے‘الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد کی جانب سے لاہور کے 100 مستحق اور نادارخاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کردیئے گئے

جمعہ 24 فروری 2017 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے لاہور کے 100 مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کردیئے گئے۔ اس حوالے سے کوٹ لکھپت لاہورکے مقامی سکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر صائمہ شبیر ، شیخ زید میڈیکل کالج سے ڈاکٹر سعدیہ اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

مہمانان نے مستحق خاندانوں میںونٹر پیکجز تقسیم کئے، ہر پیکج سویٹر، جرابوں، رضائی، ان سلے کپڑوں اور دیگر ونٹر گارمنٹس پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر احمد جمیل راشدنے کہاکہ ونٹر پیکجز تقسیم کرنے کا مقصد سردی کے موسم میں معاشرے کی کمزور اکائی مستحقین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر صائمہ شبیر نے کہا کہ اصل خدمت معاشرے کے غریب و مساکین اورنادار افراد کی مدد اور کفالت کرنا ہے،الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ونٹر پیکجز تقسیم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :