سانحہ ڈیفنس ، 11زخمی صحت یابی پر جنرل ہسپتال سے ڈسچارج

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پرنسپل پی جی ایم آئی

جمعہ 24 فروری 2017 18:18

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سانحہ ڈیفنس میں زخمی ہو نے والے شہریوں میں سی11 افرادکو صحت یاب ہو نے پر لاہور جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور انہیں گھروں تک پہنچانے کیلئے سرکاری ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی جبکہ 4 زخمی ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، دریں اثناء زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈکل سٹاف سے گفتگو کرتے ہو ئے پرنسپل پی جی ایم آئی اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر غلام صابر نے کہا کہ جس محنت و لگن سے آپ لوگ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، فرائض کی سرانجام دہی کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے ،اپنی اس سپرٹ کو برقرار رکھیںکیونکہ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا فرض اور مشن ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر سکندر حیات گوندل ، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرٹینڈنٹ فرحت محبوب و دیگر انتظامی ڈاکٹرز موجود تھے ،گزشتہ روز پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب اور ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر نے زیر علاج مریضو ں کی عیادت کی اور انہیںیقین دلایا کہ وزیر اعلی کے احکامات کے پیش نظر نہ صرف سینئر معالجین ان کا علاج کر رہے ہیں بلکہ بہترین پیرا میڈیکل سٹاف بھی نگہداشت پر ما مور ہے ، اللہ تعالی نے چاہا تو وہ بھی وہ جلد صحت یابی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :