وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث پاکستان میں موجود افغانیوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا

ریجنل پاسپورٹ آفس پشاور کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کرنے کا اختیار دے دیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 18:06

رسالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث پاکستان میں موجود افغانیوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متعلقہ حکام کو پاکستان آئے افغان شہریوں کے ویزے سے متعلقہ مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر داخلہ کے حکم پر ریجنل پاسپورٹ آفس پشاور کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد افغان شہریوں کی مشکلات دور کرنا اور قانونی طریقے سے پاکستان آنے والوں کو سہولت پہنچانا ہے۔