سکیورٹی پلان پر عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ہری پور

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور تسلیم خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ضلع ناظم ہری پور عادل اسلم، ضلع نائب ناظم ہری پور آغا شبیر احمد سے اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہو چکا ہے، غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، مجرموں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :