مانسہرہ میں کار اور ٹیکسی میں تصادم کے باعث 2افراد جاں بحق ، 6 زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مانسہرہ کے علاقہ پھگلہ کے قریب کار اور ٹیکسی میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقہ پھگلہ کے قریب مانسہرہ جانے والی کار اور ٹیکسی میں تصادم کے نتیجہ میں محمد شفیق سکنہ سنگو بالاکوٹ سمیت ایک دیگر شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم زخمیوں میں صادق ولد کبیر راولاکوٹ، زبیر بالاکوٹ، ذاکر سانڈے سر، حضرت خان اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے محمد شفیق کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :