ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عملدرآمد کاحکم‘ پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

تعلیمی اداروں ‘ اہم مقامات‘ اہم تنصیبات اور مزارات اور درگاہوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے‘سیکیورٹی اور ویجنلس کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے، ساجد کیانی

جمعہ 24 فروری 2017 17:26

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد  کا نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عملدرآمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں ‘ اہم مقامات ‘ اہم تنصیبات اور مزارات اور درگاہوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے‘سیکیورٹی اور ویجنلس کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے‘عوام اور شہریوں کا رابطہ مضبوط بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے‘جہاں کہیں بھی مشکوک سرگرمی نظر آئے وہاں سرچ آپریشن کیا جائے۔

جمعہ کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد کیانی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ سرچ آپریشن کا دائرہ کار دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے۔ بس اڈوں کی مکمل نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مقامات پر کیمرے لگائے جائیں ‘ ہوٹلوں ‘ گیسٹ ہائوسز اور عوامی سرائے کی نگرانی اور چیکنگ کی جائے۔

کشمیر ہائی وے پر 3 ہالٹنگ پوائنٹس قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں ‘ اہم مقامات ‘ اہم تنصیبات اور مزارات اور درگاہوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ سیکیورٹی اور ویجنلس کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے۔ ساجد کیانی نے کہاکہ عوام اور شہریوں کا رابطہ مضبوط بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کی کہ اشتہاری مجرموں کی خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور جہاں کہیں بھی مشکوک سرگرمی نظر آئے وہاں سرچ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ دہشتگردوں کے سہولت کار یا معاون نظر آئیں ان کی کڑی نگرانی کر کے ان کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :