بانی ایم کیو ایم کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے

انٹرپول کاالطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار ‘ایف آئی اے سے سوالوں کے جواب مانگ لئے

جمعہ 24 فروری 2017 17:26

بانی ایم کیو ایم کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے
پیرس/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) انٹرپول نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا اور ایف آئی اے سے چند سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو فرانس میں انٹرپول ہیڈ کوارٹر کا تحریری جوب وزارت داخلہ کو موصول ہو گیا ہے۔ انٹرپول نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا اور ایف آئی اے سے ریڈ وارنٹ کیلئے چند سوالوں کے جواب بھی مانگ لئے۔ انٹرپول کا موقف ہے کہ بانی ایم کیو ایم کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :