کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس سے مدد طلب کرلی

چڑیا گھر میں موجود اسٹاف اور وارڈنر نہتے جب کہ خواتین کی تلاشی کے لئے کوئی لیڈی سرچر موجود نہیں، انتظامیہ

جمعہ 24 فروری 2017 17:02

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس سے مدد طلب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) چڑیا گھر انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ پولیس سے 5 خواتین سمیت 15 پولیس اہلکاروں کی مدد طلب کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر نے جہاں عوام کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے وہیں ملک بھر کے تفریحی مقامات کی انتظامیہ بھی پریشان دکھائی دے رہی ہے، کراچی کی سب بڑی فیملی تفریح گاہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ پولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے سندھ پولیس کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چڑیا گھر میں بدھ، ہفتہ اور اتوار کو عوام کی بڑی تعداد تفریح کے لئے آتی ہے، حفاظتی امور پر مامور اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں اسٹاف اور وارڈنرز بھی نہتے ہوتے ہیں جب کہ خواتین کی تلاشی کے لئے بھی کوئی لیڈیزسرچر موجود نہیں ہے۔انتظامیہ نے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس 5 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 15 اہلکار فراہم کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :