واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اب صارفین واٹس ایپ پر اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکیں گے

جمعہ 24 فروری 2017 17:02

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء)واٹس ایپ نے صارف کو اپنا اسٹیٹس بتانے کیلئے نیا آپشن متعارف کرا دیا ہے، جس سے اب صارفین واٹس ایپ پر اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب وہ اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔واٹس ایپ اسٹیٹس صرف 24 گھنٹے کے لیے نظر آئے گا اس کے بعد یہ خود بخود ہٹ جائے گا ، صارفین کے واٹس ایپ میں موجود نمبرز پر ہی اسٹیٹس دیکھا جا سکے گا۔صارفین اپنی مرضی سے کسی نمبر پر اس اسٹیٹس کو غیر نمایاں بھی کر سکتے ہیں ، واٹس ایپ پر زیادہ تر لوگ اپنا اسٹیٹس بیان کرنے پر قاصر تھے جس کی کمی کو ایسے پورا کیا جا رہا ہے۔