شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں 27 فروری کو سالانہ سائنسی سمپوزیم کا آغاز ہوگا

مختلف شعبہ جات کے طبی ماہرین کی جانب سے شرکاء کو لیکچرز دئیے جائینگے ،مریضوں کا مفت چیک اپ بھی کیا جائیگا

جمعہ 24 فروری 2017 17:02

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں 27 فروری کو سالانہ سائنسی سمپوزیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں 27 تا 28 فروری 2017 تک سالانہ سائنسی سمپوزیم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میںامریکہ سے آنے والے مختلف امراض کے ماہرین شرکاء کو لیکچرز دیں گے۔

(جاری ہے)

اسی سمپوزیم کے سلسلے میں 27 فروری تا 3 مارچ 2017 تک ماہر امراض بچگان، ماہر امراض دل اور ماہر امراض گردہ، ماہر پلاسٹک سرجری اور ماہر دل سرجری کی جانب سے مریضوں کا شعبہ بیرونی مریضاں شیخ زاید ہسپتال ، لاہورمیں صبح 10 تا دوپہر01 بجے تک مفت چیک اپ اور آپریشن بھی کئے جائیں گے۔مریضوں سے التماس ہے کہ طبی ماہرین سے مفت معائنہ کروانے کیلئے مندرجہ ذیل رابطہ معلومات کے ذریعے رابطہ کر کے اپنی بکنگ کروائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :