دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پیاف

جمعہ 24 فروری 2017 16:58

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پیاف
لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اورسا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمن کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اور دہشت گردی کی لہر کے باوجود معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دے گی،چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ، سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو ان بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا،ملکی تحفظ کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا اور سکیورٹی کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ملک میں بچے کھچے دہشت گردوں کے صفایا کیلئے آپریشن رد الفساد وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مضبوط پاکستان ہی دہشت گردی کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔