جیکب آباد ،ْپیما کی جانب سے امراض چشم کا تین روزہ فری کیمپ یکم مارچ کو لگایا جائے گا

جمعہ 24 فروری 2017 16:58

جیکب آباد ،ْپیما کی جانب سے امراض چشم کا تین روزہ فری کیمپ یکم مارچ ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء)پیما کی جانب سے امراض چشم کا تین روزہ فری کیمپ یکم مارچ کو لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن جیکب آبادکے زیر اہتمام تین روز ہ امراض چشم کی مفت کیمپ گل اسپتال میں ایک مارچ سے لگائی جائیگی یہ بات پیما کے ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہاکہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹر ز مریضوں کامعائنہ کریں گے اورمفت آپریشن کیے جائیں گے کیمپ میں الخدمت کے غلام حیدر پیرزادہ ،ڈاکٹراشفاق شیخ ،یاسر اسحاق سومرو،محمد عظیم بروہی ودیگر خدمات انجام دیں گے مریض موسم کی مناسبت سے بستر ساتھ لائیں ۔