حکمران دہشت گردوں کی پشت پناہی پر بھارت کو جواب دینے کی بجائے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

جمعہ 24 فروری 2017 16:54

حکمران دہشت گردوں کی پشت پناہی پر بھارت کو جواب دینے کی بجائے وفاداری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردوں کی پشت پناہی پر بھارت کو جواب دینے کی بجائے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک و قوم کے ساتھ بددیانتی کرنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ امانت میں خیانت نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

کشمیریوں کی تحریک آزادی سے نظریں چرانے والوں کو قوم مسترد کردے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعے کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔ پاکستان میں مدینہ کی طرز پر ریاست قائم کرنے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کے گھنائونے کردار کی وجہ سے پورا ملک میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

امریکا اور انڈیا کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں فساد برپا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک بچانا چاہتے ہیں تو سیاسی و ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر سوچیں۔ یہ ملک لاالہ الا اللہ کی جاگیر ہے۔ لا الہ الا اللہ پورا سیاسی و معاشی نظام ہے۔ یہی نظریہ نبیﷺ نے چودہ سو سال پہلے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ دشمن عناصر منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک میں تخریب کاری کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردوں کے پشتیبانوں سے نرم رویہ ہرگز اختیار نہ کرے۔ کاروبار اور برادرانہ تعلقات کی آڑ میں پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کا اعتماد کھونے والی حکومت کو پاکستانی قوم بھی مسترد کردے گی۔

متعلقہ عنوان :