جڑواں شہروں میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی پولن کی مقدار بڑھنا شروع ہو جائے گی، فضاء میں پولن کی مقدار کو مانیٹر کرنے کیلئے خصوصی یونٹ نصب

جمعہ 24 فروری 2017 16:30

جڑواں شہروں میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی پولن کی مقدار بڑھنا شروع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی مارچ کی ابتداء میں پولن کی مقدار بڑھنا شروع ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے فضاء میں پولن کی مقدار کو مانیٹر کرنے کیلئے خصوصی یونٹ نصب کیا ہے جس کے ذریعے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں بالخصوص ایچ ایٹ، ای ایٹ، ایف ٹین اور جی سکس میں موسم بہار کے دوران پولن کی مقدار کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پولن کی مقدار مارچ کے وسط میں عروج پر پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 8 مختلف قسم کے پودوں کے پولن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جن میں سب سے زیادہ 97 فیصد جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار ہوتی ہے جو 40 ہزار فی کیوبک میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ دمہ اور نظام تنفس کے مریضوں کو اس دوران شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس صورتحال میں محکمہ موسمیات روزانہ کی بنیاد پر پولن کی مقدار سے متعلق اپنی ویب سائٹ، ریڈیو، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کرے گا، یہ سلسلہ موسم بہار کے اختتام جاری رہے گا۔ عوام اس سلسلہ میں معلومات کیلئے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ www.pmd.gov.pk اور ٹیلی نمبروں 051-920334، 051-9250364 اور 051-9250369 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :