شامی شہر الباب کے قریب باغیوں کے خلاف داعش کے خودکش کار بم حملے میں 45افراد جاں بحق، حملہ آور نے فری سیرین آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا

جمعہ 24 فروری 2017 16:30

شامی شہر الباب کے قریب باغیوں کے خلاف داعش کے خودکش کار بم حملے میں ..
بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) شام کے شہر الباب کے قریب شامی باغیوں کے خلاف داعش کے ایک بڑے خودکش کار بم دھماکے میں 45افراد جاں بحق اور70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ہو گئے۔ برطانوی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں شہر کے ایک مصروف مضافاتی علاقے میں فری سیرین آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اوراس میں مارے جانے والوں میں 6 باغی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد چیک پوسٹ پر موجود تھی جو الباب میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت کے منتظر تھے۔ یہ خودکش دھماکہ ترک فوج کے اس اعلان کے بعد ہوا ہے کہ حکومت مخالف باغی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے ذریعے الباب کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الباب کے قریب شام کے دو شہروں قباسین اور البیضاء کو داعش کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :