بھارتی سپریم کورٹ کا حساس دستاویزات لیک کرنے پر بحریہ کے دو افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم

جمعہ 24 فروری 2017 16:20

بھارتی سپریم کورٹ کا حساس دستاویزات لیک کرنے پر بحریہ کے دو افسران ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) بھارتی سپریم کورٹ نے حساس دستاویزات لیک کرنے پر بحریہ کے دو افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر وجندرا رانا اورکمانڈر وی کے جھا پر بھارتی بحریہ کے وار روم سے بحریہ اور فضائیہ بارے 700صفحات پر مشتمل حساس دستاویزات ایک پن ڈرائیو کے ذریعے چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر بورڈ آف انکوائری نے دونوں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس سفارش پر دونوں افسران کو 20اکتوبر2005ء کو برطرف کیا گیا تھا۔ دونوں افسران نے آرمڈ فورسز ٹربیونل میں فیصلے کے خلاف اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :