امریکی شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکریں،ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی کمپنیوں کو ہدایت

جمعہ 24 فروری 2017 16:20

امریکی شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکریں،ڈونلڈ ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کر کے چین اور میکسیکو جیسے ممالک کے ساتھ امریکہ کا تجارتی خسارہ کم کریں۔

(جاری ہے)

دو درجن سے زیادہ امریکی کمپنییوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ ملاقات میں صدر نے زور دیا کہ وہ اپنی کاروبار کو اپنے ملک میں منتقل کریں تا کہ اس سے امریکی شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ حقیقی مواقع پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک صنعتوں سے چین اور میکسیکو کے ساتھ امریکہ کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر نے کہا کہ وہ امریکی شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے اپنے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ صدر نے مزید بتایا کہ وہ امریکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی توازن کو امریکہ کے حق میں کرنے کے لئے ٹیکس قوانین میں ترامیم پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :