آزاد کشمیرحج کوٹہ بڑھایا جائے ‘سوتیلی ماں جیساسلوک (ن) لیگ کو مہنگا پڑ ے گا ‘آزاد کشمیر میں حج کوٹہ میں اضافہ کیا جائے اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر واشاعت جمیل احمد مغل کی وفد سے بات چیت

جمعہ 24 فروری 2017 15:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) آزاد کشمیرحج کوٹہ بڑھایا جائے سوتیلی ماں جیساسلوک ن لیگ کو مہنگا پڑ ے گا آزاد کشمیر میں حج کوٹہ میں اضافہ کیا جائے اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے حکومت پاکستان آزاد کشمیر کا حج کوٹہ بڑھائے آزاد کشمیر کی اکثریت حج کی سعادت حاصل کر نے کی خواہش مند ہے مگر عدم توجہ کے باعث آزاد کشمیر کے عوام کا حق مارا جا رہا ہے حکومت آزاد کشمیر وفاق سے حج کا کوٹہ لے آزاد کشمیر کے عوام کاحج کوٹہ بڑھانے کیلئے کام کر نے کی اشد ضرورت ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے کوٹہ سے آزاد کشمیر کو دور رکھا گیا تعمیر وترقی کے نعرے لگانے والوں کو آزاد کشمیر کے حج کوٹہ پر بھی اپنے قائد ین سے بات کر نے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہا ر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر واشاعت جمیل احمد مغل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا حج کوٹہ ہڑپ نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہم صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سمیت آزاد کشمیر کی سیاسی ، علمی اور فکری قیادت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ وہ اس سنجیدہ مسئلہ پر توجہ دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کریںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے کہا کہ آزاد کشمیر سے بھی سیکڑوں افراد حج کی سعادت حاصل کر نے ہر سال جاتے ہیں لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقع پر آزاد کشمیر کو کوٹہ سے محروم رکھا گیا جبکہ سعودیہ نے پاکستان بشمول آزاد کشمیر کیلئے 1لاکھ 79ہزار افراد کیلئے کوٹہ مختص کیا ہے جس میں نصف پرائیویٹ اور نصف سرکاری حاجیوں کا دیا جاتا ہے اور اس کوٹہ کا حصہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں دیا جاتا ہے مگر آزاد کشمیر کو اس کوٹہ میں شامل نہیں کیا جاتااور سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھ کر آزاد کشمیر کے عوام کو اس سے محروم کر دیا جاتا ہے جو بڑی زیادتی ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان سردار یوسف آزاد کشمیرہوش کے ناخن لیں اور آزاد کشمیر کے عوام کو حج کوٹہ میں شامل کرتے ہوئے ان کو انصاف فراہم کیا جائے مسلم لیگ ن میرٹ کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رہی ہے حج کوٹہ میں حکومت آزاد کشمیر کی عدم دلچسپی اس بات کی جانب اشارہکر رہی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا ازالہ نہیں کر رہی بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے آزاد کشمیر کے علما اکرام سے بھی اپیل ہے کہ وہ حج کوٹہ سسٹم کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے آواز بلند کریں ۔

متعلقہ عنوان :