شہاب الدین کی زیر صدارت غیر جریدہ ملازمین پونچھ راولاکوٹ کا اجلاس

جمعہ 24 فروری 2017 15:41

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) غیر جریدہ ملازمین پونچھ راولاکوٹ کا ایک اجلاس گزشتہ روز ڈوثیرنل ڈائریکٹ اطلاعات پونچھ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت سنیئر کلرک شہاب الدین نے کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تنظیم غیرجریدہ ملازمین ملازمین کے حقوق کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گی ۔

انہوںنے کہا کہ ملازمین اس وقت شدید مسائل ومشکلات کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ا پ گریڈیشن کے معاملات جو ں کے توں ہیں ۔ انہو ںنے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر جریدہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ تاکہ ملازمین زیادہ یکسوئی سے اپنے فرائض کی ادائیگی کر سکیں اجلاس سے تنظیم غیر جریدہ ضلع پونچھ کے صدر سردار جاوید عزیز خان، سنیئر نائب صدر سید نصیر حسین، سیکرٹری جنرل سردار طالب بشیر، سیکرٹری مالیات امجد اعوان ، افراہیم خان، انجم منشاد ، سردار عادل نثار ، شہاب الدین خان اور دیگر نے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :