پانامہ لیکس کا رونا رونے والے عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر پاکستان کی ترقی کی بات کریں ‘منافقت کی سیاسی تحریک انصاف کا پرانا وطیرہ ہے ‘قائد کشمیر فاروق حیدر کی قیادت میں موجودہ حکومت تعمیر وترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کا بیان

جمعہ 24 فروری 2017 15:39

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) پانامہ لیکس کا رونا رونے والے عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی کی بات کریں منافقت کی سیاسی پاکستان تحریک انصاف کا پرانہ وطیرہ ہے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں موجودہ حکومت تعمیر وترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک پڑھے لکھے معاشرے کو پروان چڑھا رہی ہے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے ریاست جموں وکشمیر کی بہتری کیلئے جو اقدمات اٹھائے مخالفین بھی ان کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے ان کی قائدانہ صلاحتوں کے باعث آزاد کشمیر کا امیج بلند ہوا ان کی قیادت میں ریاست جموں وکشمیر کے عوام منزل کی جانب گامزن ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد ایوان وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خا ن نے مسئلہ کشمیر کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لیے سوالیہ نشان ہیں حریت قائد ین کی گرفتاریاں بھارتی سامراج کی جمہوریت کو بے نقاب کر چکی ہیں مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہر کر کشمیری قوم نے ایک بار پھر اغیار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے کشمیری پاکستان کی خاطر اپنا جان ومال سب قر بان کر سکتے ہیں مگر ہندو بنیا کے آگے سر نہیں جھکا سکتے وزیراعظم پاکستان وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے جرات منداور دلیرانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں دہشت گردی کو پاکستان سے جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار میاں محمد نواز شریف کی صورت میں قوم کی آواز ہے میمونہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے کردار سے عوام واقف ہیں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں گڈ گورننس کی بحالی کیلئے کوشاں قائد کشمیر صدر پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں کشمیری قوم پاکستان کی فلاح وبہبود کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے میمونہ بخاری نے کہا کہ خواتین کی فلاح وبہود کیلئے مسلم لیگ ن ایک وژن رکھتی ہے خواتین موجودہ دور میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک میں سب سے بڑی قر بانی خواتین نے دیں پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے سپریم کورٹ حقائق عوام کے سامنے لائے زیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع کو یکساں نوعیت کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ آنے والے چند ماہ میں آزادکشمیر میں تعمیروترقی واضع نظر آئیگی۔