فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا‘2افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 فروری 2017 15:26

فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا‘2افراد ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری۔2017ء) فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار انسٹرکٹراور ٹرینی پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رن وے پر تکنیکی خرابی کا شکار ہوا، جسے کریش لینڈ کروانے کی کوشش کی گئی، لیکن اسی دوران وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت انسٹرکٹر معاذ اور ٹرینی پائلٹ محمد احمد کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :