منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی سے فارغ ہونے والے ملازمین کا احتجاجی دھرنا 17ویں روز بھی جاری رہا

برطرف ملازمین کا اپنی نوکریوں پر بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم

جمعہ 24 فروری 2017 15:36

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی سے فارغ ہونے والے ملازمین کا احتجاجی دھرنا 17ویں روز بھی جاری رہا ،برطرف ملازمین کا اپنی نوکریوں پر بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ۔تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ایم ڈی ایچ اے سے برطرف کیے جانے والے ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے فارغ ملازمین کے احتجاجی دھرنا 17روز بھی جاری رہا دھرنے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری منشاء تاج اور چوہدری آفتاب نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کی مظوری تک پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ۔چوہدری سعید جو متعلقہ محکمہ کے وزیر ہیں وہ میرپور کے ملازمین خصوصا متاثرین منگلا ڈیم کا دفاع کریں اور متاثرہ ملازمین کو اپنی نوکریوں پر بحال کریں حکومت انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکومت کو عوام کے مسائل کرنے ہوتے ہیں مگر ہم آج یہاں 17دن سے میرپور کے معروف چوک میں دھرنے دیئے بیٹھے ہیں اور حکومت اور انتظامیہ کو ذرا بھر بھی احساس نہیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مزید کہا کہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے یکم مارچ2017کو تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ وزیر اور انتظامیہ پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :