شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی شکست کے بعدجہادی تنظیم کی سرگرمیاںختم کرنے کی عسکری مہم پینٹاگون کے نئے پلان کا حصہ ہے ،امریکی فوج کے چیئرمین برائے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ

جمعہ 24 فروری 2017 15:34

شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی شکست کے بعدجہادی تنظیم کی سرگرمیاںختم ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) امریکی فوج کے چیئرمین برائے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کو شکست دینے کے بعد بھی اِس جہادی تنظیم کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی عسکری مہم پینٹاگون کے نئے پلان کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی فوج کو ایک ماہ کے اندر اندر اسلامک اسٹیٹ کو مکمل شکست دینے کے لیے فوجی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جنرل ڈنفورڈ نے یہ بیان اس پلان کے مرتب کرنے کے لیے ہونے والی پینٹاگون کی ایک میٹنگ میں دیا۔ امریکی جنرل نے یہ بھی کہا کہ داعش صرف شام اور عراق کے لیے نہیں بلکہ سبھی خطوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :