افسوس کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ،ٹرمپ

جمعہ 24 فروری 2017 15:34

افسوس کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ،ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کو دنیا میں سب سے زیادہ جدید، بہتر اور طاقتور بنائیں گے،وسرے ملک ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں اور امریکہ اس میدان میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ دنیا میں کسی ملک کے پاس بھی ایٹمی اسلحہ نہیں ہونا چاہئے لیکن اس وقت دوسرے ملک ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں اور امریکہ اس میدان میں بہت پیچھے رہ گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکی ایٹمی ہتھیار باقی سب سے بہتر ہوں۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے روس کی جانب سے کروز میزائلوں کی خفیہ تنصیب کو اس بارے میں عالمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ اس معاملے پر ان سے ضرور بات کریں گے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی تجربات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقف تھا کہ اگر چین چاہے تو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر ہتھیاروں کے تجربات روکنے کیلیے دبا ڈال سکتا ہے اور عالمی خطرات آسانی سے دور کرسکتا ہے انہوں نے روس کی جانب سے کروز میزائلوں کی خفیہ تنصیب کو اس بارے میں عالمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ اس معاملے پر ان سے ضرور بات کریں گے۔

واضح رہے اس وقت بھی امریکا کے پاس کم از کم 6800 اور روس کے پاس تقریبا 7000 ایٹمی ہتھیار ہیں جن کی تعداد دنیا کے دوسرے ممالک کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ امریکہ کو اتنے زیادہ ایٹمی ہتھیار بنانے چاہئیں کہ دنیا کے ہوش ٹھکانے آجائیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔