سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی

جمعہ 24 فروری 2017 15:33

سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی ہے لیکن سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی رہنماں کے اثاثے بھی منجمد رہیں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے قرارداد پاس کی۔

قراردا نمبر 2342/2017 کے مطابق اقوام متحدہ کا کوئی بھی رکن ملک یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکے گا اور یمن سے متعلق ماہرین کے پینل سے تعاون کرے گا۔قرارداد کے تحت سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی رہنماں کے اثاثے بھی منجمد رہیں گے اور ان پر سفری پابندی بھی برقرار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :