نیب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے، بروکریج لائسنس پر چیک اینڈ بیلنس سسٹم ضروری ہے، چیئرمین ایس ای سی پی

جمعہ 24 فروری 2017 15:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی نے اسٹاک مارکیٹ سے بدعنوانی کے خاتمہ کا عزم کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے، بروکریج لائسنس پر چیک اینڈ بیلنس سسٹم ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کے مشاورتی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں بد عنوانی کا سد باب کرنے کیلئے نیب کے ساتھ بھی ایس ای سی پی مسلسل مشاورت اور رابطہ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ بروکر کو نقد رقم دینا غیر قانونی ہے اور اسٹاک ایکسچینج غیر قانونی ادائیگیوں کا دعوی قبول نہیں کرے گی۔ظفرحجازی نے بروکرز پر واضع کیا کہ برانچ دفاتر کھولنے کے لیئے سخت معیارات کے ساتھ چیک اینڈ بیلنس سسٹم کا نفاذ بھی کرنا لازم ہوگا، کسی سنگل ممبر کمپنی کو بروکریج لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :