چیف جسٹس نے جڑواں شہروں میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخود نوٹس لے لیا ،ْآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی گئی

جمعہ 24 فروری 2017 15:28

چیف جسٹس نے جڑواں شہروں میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخود نوٹس لے لیا ،ْآئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوچیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں خواتین کی اسمگلنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،ْرجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا گیا جس کے مطابق 40 سالہ خاتون کو راولپنڈی سے افغانستان پہنچایا گیا اور اس کی واپسی کیلئے 3 لاکھ روپے مانگے گئے ،ْ تاوان نہ دینے پر اغواء کاروں نے خاتون کو فروخت کرنے کی دھمکی دی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح 150 سے زائد خواتین کو اغواء کرکے افغانستان پہنچایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :