حکومت کی کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے ،ْ ایشیائی بینک

حکومت نے پاور سیکٹر میں اصلاحات اسی طرح جاری رکھیں تو 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے ،ْ کنٹری ڈائریکٹر

جمعہ 24 فروری 2017 15:28

حکومت کی کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے ،ْ ایشیائی بینک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے ،ْ2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنرلی پیچ نے کہاکہ پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں جن کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے پاور سیکٹر میں اصلاحات اسی طرح جاری رکھیں تو 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔نیپرا سے متعلق انہوںنے کہاکہ ریگولیٹر ادارے کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہئے ،ْریگولیٹر سب کو خوش نہیں کر سکتا نہ ریگولیٹر کا یہ کام ہے۔ ہم بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کے حق میں ہیں ،ْیہ نجکاری ہونی چاہئے۔ گزشتہ تین سال میں پاکستان کو توانائی سیکٹر کی بہتری کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :