گزشتہ حکومت نے بیس کیمپ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا تھا‘ آزاد خطہ کی حیثیت میونسپلٹی سے بھی نیچے گئی تھی حکومت مذاق بن چکی تھی نظام تعلیم تباہ ہو چکا تھا ‘فاروق حیدر نے مختصر وقت میں مجید حکومت کا گند صاف کر کے آزاد خطہ کی ساکھ بحال کی ہے

لیگ (ن)میرپور سٹی کے صدر سابق کونسلر طاہر مرزا کی مسلم لیگی کارکنان کے وفد سے بات چیت

جمعہ 24 فروری 2017 15:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) راجہ فاروق حیدر خان نے مختصر وقت میں گزشتہ مجید حکومت کا گند صاف کر کے آزاد خطہ کی ساکھ بحال کی ہے ‘گزشتہ حکومت نے بیس کیمپ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا تھا‘ آزاد خطہ کی حیثیت میونسپلٹی سے بھی نیچے گئی تھی حکومت مذاق بن چکی تھی نظام تعلیم تباہ ہو چکا تھا ۔ میڈیکل کالجز کے نام پر اربوں روپے ہضم کیے گئے بیوروکریسی کو ذاتی غلام بنایا گیا ۔

محکمہ صحت کو محکمہ بھرتی بنا دیا گیا ۔ گھٹیا قسم کی دوائیاں ہسپتالوں کو دی جاتی رہی تعلیمی پیکیج کو ذاتی علاقوں اور ذاتی لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا ۔ تعلیمی پیکیج کے حق میں ہی مگر اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔ ضلعی تعصب کو ہوا دی گئی مشیروں کے نام پر فوج ظفر موج رکھی گئی ۔

(جاری ہے)

زکوة فنڈز کو باپ دادا کی جاگیر سمجھا گیا ۔ سابق وزیراعظم چوہدری مجید کے پچاس سے زائد بیرونی دوروں کی تفصیلات کو چیک کیاجائے اس خرابی کا کون ذمہ دار ہے ۔

چوہدری مجید کیخلاف احتساب کیاجائے ۔ وزیراعظم ہائوس اور کشمیر ہائوس میں کروڑوں روپے کا بل منظور کرائے جاتے رہے ۔ گڈ گورننس قائم کرنے پر فاروق حیدر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے راجہ فاروق حیدر کا راستہ روک کر کم ذہنیت کا ثبوت دیا ہے ۔ مسلم لیگی کارکنان کو مجبور نہ کیاجائے ان پی پی کے کرپٹ لیڈروں کا گھروں سے نکلنا ہی بند کر دیں گئے ۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن سٹی میرپور کے صدر سابق کونسلر طاہر مرزا نے مسلم لیگی کارکنان کے ایک بڑے وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ میرپور انتہائی کامیاب رہا ہے اور اس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے ۔ دورہ بھمبر کے دوران چند شاملات پر سست لوگوںنے وزیراعظم کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے ایسے شاملات مافیا کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

طاہر مرزا نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کا بحال کیاجا چکا ہے اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے آچکے ہیں موجودہ حکومت پر سول سوسائٹی کا مکمل اعتماد ہے بلدیاتی اداروں کا مفلوج نظام ان دوبارہ بحال ہا ہے ۔ ہم اپنے قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور میاں نواز شریف کے ویژن سے پاکستان ترقی کی منازل طے کر رکھا ہے اور آذاد خطہ میں راجہ فاروق حیدر وزیراعظم پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور آزاد خطہ میں راجہ فاروق حیدر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے نقش قدم پر چل کر آزاد خطہ کی تعمیر ورقی کر رہے ہیں۔

عدلیہ کی بہتری کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے سابق حکومتی اہلکاروں کو شرم آنی چاہیے ان کی 90فیصد بیوروکریسی حکم امتناعی پر چل رہی تھی ۔ آج کوئی سرکاری ملازم حکم امتناعی پر نہیں بلکہ میرٹ پر ترقیاں اور تبادلے ہو رہے ہیں بہت جلد ایم ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی ہونگے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں سفارش رشو برادری ازم علاقائی ازم ختم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :