فیصل آباد ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے زیر استعمال طیارہ گر کر تباہ ،ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر جاں بحق

جمعہ 24 فروری 2017 15:17

فیصل آباد ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے زیر استعمال طیارہ گر کر تباہ ،ٹرینی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) فیصل آباد ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے زیر استعمال طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘ طیارے کا ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا طیارے کا انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ طیارے کو حادثہ اڑان بھرنے کے پندرہ منٹ بعد فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :