جاپان کا معاشی اور سماجی ترقی کے پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے 4.43 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کرنے کا فیصلہ

گرانٹ کو پاکستان میں بین الاقوامی ایئرپورٹس میں سکیورٹی سسٹم کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا

جمعہ 24 فروری 2017 15:17

جاپان کا معاشی اور سماجی ترقی کے پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے 4.43 ملین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) جاپان نے معاشی اور سماجی ترقی کے پروگرام کے تحت پاکستان کے لئے 4.43 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ گرانٹ کو پاکستان میں بین الاقوامی ایئرپورٹس میں سکیورٹی سسٹم کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جمعہ کو اکنامک افیئرز ڈویژن میں معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن طارق محمود پاشا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے لاہور ‘ پشاور اور دیگر جگہوں پر دہشت گردی کے واقعات کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ کی منظوری سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں سپورٹ کے حوالے سے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سکیورٹی سکیورٹی سسٹم لگایا جائے گا جس سے چہروں کی شناخت کی جاسکے گی۔ گزشتہ سال جاپان نے دو سو جاپانی ین کا کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی سسٹم نصب کرنے کے لئے منظور کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :