شارع فیصل پر بم کی اطلاع، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 15:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء): کراچی کے مصروف ترین علاقہ شارع فیصل پر بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شارع فیصل طلب رک لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی ڈی ایس حکام نے شارع فیصل کی تلاشی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عام شہریوں کو سرچ آپریشن کے پیش نظر شارع فیصل آنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شارع فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب دو عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔