امریکا سے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بیدخلی ایک وقت میں نہیں ہوگی

ٹرمپ جلد تارکین وطن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے،ترجمان وائٹ ہائوس کی پریس بریفنگ

جمعہ 24 فروری 2017 15:07

امریکا سے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بیدخلی ایک وقت میں نہیں ہوگی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہا ہے کہ امریکا میں تقریبا 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جلد جاری کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران شان اسپائسر کا کہنا تھا کہ امریکا سے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بیدخلی ایک وقت میں نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

فی الحال غیر قانونی اور جرائم پیشہ تارکین وطن کی بیدخلی اولین ترجیح ہے۔ ایک سوال پر شان اسپائسر نے کہا کہ تارکین وطن سے متعلق نئے ایگزیکٹو آرڈر کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مکمل ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے فوری طور پر جاری کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے ایگزیکٹو آرڈر میں بھی 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی ہوگی صرف پابندی کے الفاظ مختلف ہوں گے۔ امریکی جج کے حکم اور اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر کے الفاظ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :