برطانیہ میں طوفان ڈورِس سے حادثات،خاتون ہلاک

رن وے پر جہازکا لینڈ کے دوران ٹائرپھٹ گیا،مسافرمحفوظ،تیزہوائوں کے باعث طیارے ڈولنے لگے تنا آور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،لوگوں اور جانوروں کی حفاظت کے پیش نظر ڈڈلے چڑیا گھر بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 15:07

برطانیہ میں طوفان ڈورِس سے حادثات،خاتون ہلاک
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) برمنگھم،ویسٹ فیلڈ سمیت برطانیہ کے کئی شہرطوفانی ہواوں اور بارش کی زد میں ہیں،طوفان ڈورِس کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی۔طوفانی ہواوں سے کئی مقامات پر تناآور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، طیارے ڈولنے لگے،پائلٹوں کو پروازوں کی لینڈنگ میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

ایمسٹرڈیم میں لینڈنگ کے وقت طیارے کا توازن قائم نہ رہنے سے ٹائر پھٹ گیاتاہم مسافر محفوظ رہے۔لوگوں اور جانوروں کی حفاظت کے پیش نظر ڈڈلے چڑیا گھر بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیاغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برمنگھم،ویسٹ فیلڈ سمیت برطانیہ کے کئی شہرطوفانی ہواوں اور بارش کی زد میں ہیں۔طوفانی ہواوں سے کئی مقامات پر تناآور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، طیارے ڈولنے لگے، مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پائلٹوں کو پروازوں کی لینڈنگ میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ایمسٹرڈیم میں لینڈنگ کے وقت طیارے کا توازن قائم نہ رہنے سے ٹائر پھٹ گیاتاہم مسافر محفوظ رہے۔ تیز ہواوں کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں ۔لوگوں اور جانوروں کی حفاظت کے پیش نظر ڈڈلے چڑیا گھر بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :