برطانیہ میں نو کمپنیوں کے ملازمین کو مرضی کے مطابق چھٹیاں دستیاب

چھٹیوں کی تعداد واضح نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کشمکش کا شکار رہتے ہیں،ناقدین کا پالیسی پر ردعمل

جمعہ 24 فروری 2017 15:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) اپنے ملازمین کو خاص تعداد میں سالانہ چھٹیاں تو بیشتر ادارے دیتے ہیں مگر برطانیہ میں 9 کمپنیاں ایسی بھی ہیں جہاں ملازمین کوان کی مرضی کے مطابق چھٹیاں مل جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ادارے اپنے ملازمین کو سال میں 28 چھٹیاں دینے کے پابند ہیں مگر ان 9 اداروں میں ملازمین جتنا مرضی چاہیں،ان کوچھٹیاں دے دی جاتی ہیں۔دوسری جانب اس پالیسی کے ناقدین کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی تعداد واضح نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کشمکش کا شکار رہتے ہیں اور چھٹیوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ نہیں کرپاتے، اس لئے چھٹیوں کی تعداد مقرر کرنا ہی ملازمین کے لیے بہتر ہے

متعلقہ عنوان :