چھٹی مردم و خانہ شماری سے متعلق آرمی ائیرڈیفس ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 14:54

چھٹی مردم و خانہ شماری سے متعلق آرمی ائیرڈیفس ہیڈ کوارٹر میں اجلاس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء): چھٹی مردم و خانہ شماری سے متعلق آرمی ائیر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اجلاس ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا اور سیکر ٹری شماریات ڈویژن و دیگر سینئیر سول اور ملٹری افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیفٹننٹ جنرل زاہد لطیف کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے موثر اور جامع انعقاد کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس حوالے سے بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس میں چھٹی مردم و خانہ شماری کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تیاریاں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ شرکا نے مردم شماری کے انتظامات کا اطیمنان کا اظہار کیا۔