جامشورو روڈ پر کار سے 60 کلو گرام چرس برآمد، ملزمان فرار ہونے میںکامیاب رہے

جمعہ 24 فروری 2017 14:54

جامشورو روڈ پر کار سے 60 کلو گرام چرس برآمد، ملزمان فرار ہونے میںکامیاب ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک کارروائی میں حیدرآباد ایکسائز پولیس نے جامشورو روڈ پر ایک کار سے 60 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار شاہانی کی سربراہی میں ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان کرولا گاڑی نمبر اے ایف جے 375 چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ایکسائز پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے 60 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ واضح رہے کہ مذکورہ 60 کلو گرام چرس بلوچستان سے سندھ اسمگل کی جارہی تھی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے اس کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس حیدرآباد کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی جانفشانی سے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں اور خاص کر سرحدی چوکیوں پر نگرانی سخت کریں۔

متعلقہ عنوان :