پاک افواج کی جانب سے آزادکشمیر حکومت اور محکمہ پولیس کو شاندار تحفہ

چیک پوسٹوں پر جدید سسٹم نصب اور آپریٹنگ کیلئے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ شروع

جمعہ 24 فروری 2017 14:52

پاک افواج کی جانب سے آزادکشمیر حکومت اور محکمہ پولیس کو شاندار تحفہ
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) پاک افواج کی جانب سے آزادکشمیر حکومت اور محکمہ پولیس کو شاندار تحفہ کروڑوں روپے سے تیار ہونے والے جدید سسٹم آزادکشمیر کی چیک پوسٹوں پر نصب کرنے کے لئے پاک آرمی کی جانب سے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ سسٹم اپریٹ کرنے کے لئے ٹریننگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت اور محکمہ پولیس کو پاک آرمی نے آزادکشمیر کے تمام چیک پوسٹوں پرجدید سسٹم متعارف کروانے کے بعد محکمہ پولیس کے حوالے کردیا ہے یہ سسٹم ڈائرکٹ نادرہ سے منسلک ہے ہر آنے جانے والے مسافر کا شناختی کارڈ کے زریعے پورا ڈیٹا سامنے آجاتا ہے جس پر پاک آرمی کے جوانوں نے محکمہ پولیس آزادکشمیر کے افسرانوں ، اے ایس آئی سمیت ، ہیڈ کانسٹیبلوں کو باقاعدہ ٹریننگ دے کر سسٹم آپریٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا یاد رہے پاک آرمی کی جانب سے یہ سسٹم محکمہ پولیس آزادکشمیر کے حوالے کرنے پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ کشمیریوں کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لئے پاک آرمی نے ایک بار پھر جذبہ محبت کے تحت ایک اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے پوری کشمیری قوم پاک آرمی کے شکر گزار ہیں اہلیان آزادکشمیر نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزادکشمیر کی عوام کے لئے اہم کارنامہ سرانجام دیا ا س سسٹم کی وجہ سے ہر آنے جانے والے کا ڈیٹا مختلف چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے پاس محفوظ رہ سکتا ہے جس کو بروقت ضرورت پڑنے پر تحقیقات بھی ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :