کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی ،متحدہ (لندن) گروپ کا خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد

ملزم کی شناخت کاشف نذیر کے نام سے ہوئی ،6 اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا،پولیس

جمعہ 24 فروری 2017 14:52

کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی ،متحدہ (لندن) گروپ کا خطرناک ٹارگٹ کلر ..
کراچی (آن لائن کراچی کی صبح اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرلانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کے خطرناک ٹارگٹ کلرکاشف نذیرعرف مکھی کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاہے۔

(جاری ہے)

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے بتایاکہ ملزم کاشف نذیرکاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے اورملزم 6پولیس اہلکاروںکے قتل میں پولیس کومطلوب تھا۔ملزم نے ساتھیوںکے ساتھ مل کر2014ء میں مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدکے گھرکے باہرموجودپولیس موبائل دستی بم حملہ اوراندھادھند فائرنگ کی تھی اورکچھ ہی فاصلے پردوسری پولیس موبائل پربھی فائرنگ کی تھی مذکورہ حملے میں6پولیس اہلکارشہید اورایک پولیس افسرزخمی ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :