پاکستان کی طرف سے جارحانہ اقدامات کے رکنے کا انتظار کرہے ہیں ،ْافغان وزارت خارجہ

جمعہ 24 فروری 2017 14:35

پاکستان کی طرف سے جارحانہ اقدامات کے رکنے کا انتظار کرہے ہیں ،ْافغان ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) ترجمان افغان وزارت خارجہ احمد شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جارحانہ اقدامات کے رکنے کا انتظار کرہے ہیں ،ْملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان افغان وزارت خارجہ احمد شکیب نے کہا کہ پاکستان کے جارحانہ اقدامات پاک افغان تعلقات کو مزید خراب کریں گے، پاکستان کی طرف سے جارحانہ اقدامات کے رٴْکنے کا انتظار کررہے ہیں، پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات عوام کے مفاد میں نہیں، ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور افغان سکیورٹی فورسز ملکی سالمیت کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، عالمی قوانین توڑنے والے کسی بھی پاکستانی اقدام کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :