میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی گئی

میئر کراچی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئی20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

جمعہ 24 فروری 2017 14:35

میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔جمعہ کو میئر کراچی وسیم اختر کی پاسپورٹ کی واپسی اور بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے میئر کراچی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئی20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ انہیں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ تہران جانا ہے ۔وسیم اختر کا پاسپورٹ ضمانت کے وقت عدالت نے تحویل میں لیا تھا ،ْوسیم اختر پر دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی میں معاونت کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :