فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں نے ملٹری کورٹس کا معاملہ دوبارہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا

مذہبی دہشت گردی کے الفاظ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں میں اختلافات بدستور موجود ہیں ،ْ ذرائع پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں طے پانے والے نکات پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی جائے ،ْسپیکر کی ذیلی کمیٹی کو ہدایت

جمعہ 24 فروری 2017 14:34

فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں نے ملٹری کورٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں نے ملٹری کورٹس کا معاملہ دوبارہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے شرکت کی اور نوید قمر نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی ۔

اجلاس میں پارلیمانی رہنما کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے جس کے بعد فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں مذہبی دہشت گردی کے الفاظ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں میں اختلافات بدستور موجود ہیں اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے ذیلی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں طے پانے والے نکات پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی جائے۔واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چھ اجلاس ہوچکے ہیں گزشتہ روز ہونے والا اجلاس بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا تھا پیپلزپارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا ،ْجے یو آئی ف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ملٹری کورٹس کے قانون میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔