پشاور پولیس نے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دی ،ْ ایک دہشتگرد گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 14:31

پشاور پولیس نے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دی ،ْ ایک دہشتگرد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) پشاور پولیس نے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ،ْگرفتار ملزم بارودی مواد کو منتقل کررہا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی نے کاروائی کرتے ہوئے نعمت الیاس عرف فدائی نامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم نعمت کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یکہ توت کے علاقے میں رہائش پذیر تھا ملزم بارودی مواد پشاور منتقل کررہا تھا گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :