اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی تجاوزات مافیاکیخلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایات

مارکیٹوں کے برآمدوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کیلئے کاروائی شروع کی جائے ،ْحکم نامہ جاری

جمعہ 24 فروری 2017 14:31

اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی تجاوزات مافیاکیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے تجاوزات مافیاکیخلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں کے برآمدوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کیلئے کاروائی شروع کی جائے ۔ چیئر مین سی ڈی اے کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیکر دوسرے مرحلے کی کاروائیوں کا آغاز کیا جائے اور فٹ پاتھوں کے بعد اب برآمدوں کو بھی واگزار کرایا جائے۔

دریں اثناء میئر شیخ انصر عزیز نے بلڈنگ کنٹرول سیل کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ بلڈنگ بائی لاز کے سختی سے نفاذ کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

میئر نے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ بلڈنگ کنٹرول سیکشن حکام نے گذشتہ ہفتے کے دوران بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور اداروں کو بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی طرف سے نوٹسز کے اجراء اور خلاف ِ قانون تعمیراتی کام رکوانیکی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا جس پر میئر اسلام آباد نے ان کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کو فوری بند کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :